عمران خان پر دوبارہ حملے کی اطلاعات، چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا گیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطابندیال کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت آنے پر عمران خان پر دوباہ قاتلانہ حملے کے اطلاعات ہیں، ان کے خلاف مقدمات کا مقصد ان حملے کا ماحول بنانا ہے۔

پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں حکومت کی جانب سے انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ، ان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے لہٰذا سپریم کورٹ انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی اجازت دیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر بھی سکیورٹی کا مناسب بندوبست نہیں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close