لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سکیورٹی کے پیش نظر7 مارچ کو کچہری میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہناتھا کہ توشہ خانہ کیس میں وارنٹ کا عمران خان کو بروقت بتادیا تھا۔
عمران خان نے لیگل ٹیم سے وارنٹ پر سرسری مشاورت بھی کی ، ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے کہاکہ وارنٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمعہ کو چیلنج کرنے پر اتفاق ہوا۔ذرائع کاکہناہے کہ لیگل ٹیم کی سستی کے باعث کوئی قانونی حکمت عملی بروئے کار نہ لائی سکی، عمران خان لیگل ٹیم سے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر مزید مشاورت کریں گے ۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 9 مارچ تک حفاظتی ضمانت دی ہوئی ہے ،اسلام آباد پولیس گرفتاری کی کوشش کرے گی تو یہ توہین عدالت ہو گی ۔ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے نوٹس کیخلاف کل ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد پولیس کے نوٹس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں