لاہور (پی این آئی )سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، جنرل سیکرٹری اسد عمر اور فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی۔قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکا اور نہ کارکنوں کو جھکنے دوں گا، میرا توشہ خانہ کیس ٹی وی پر سنا جائے،
میں سابق وزیراعظم ہوں اور مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے، میری جان کو خطرہ ہے، میرے وکیل چیف جسٹس کو خط لکھیں گے، عدالتوں میں میرے چکر لگوا رہے ہیں، مجھےراستے سے ہٹانا چاہتے ہیں،کوئی سکیورٹی نہیں ہے، مزاحیہ کیسز پر بلایا جا رہا ہے، چیف جسٹس کو لکھوں گا کہ کون ذمہ دار ہے، بار بار مجھے جعلی کیس میں بلا رہے ہیں۔لاہور زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکا
اور نہ اپنی کارکناکنوں کو جھکنے دوں گا، کارکنوں ںے جس طرح جیل بھرو تحریک میں شرکت کی، 26 سال کی تحریک میں آج جو کارکنوں کا جذبہ دیکھا اس پر اللہ کا شکر ادا کیا، جنون کو ایک قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں