عمران خان نے لیگل ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا، ایجنڈا کیا ہے؟

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے لیگل ٹیم کا اجلاس آج زمان پارک طلب کر لیا۔ ۔۔ گورنر خیبر پختون خوا کی جانب سے انتخابی تاریخ نہ دینے کے معاملے پر قانونی آپشنز پر مشاورت ہو گی۔

پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گورنر خیبر پختون خوا کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے پر غور ہو گا۔۔۔ جبکہ اجلاس میں وکلاء سے دیگر قانونی معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close