کراچی تعلیمی بورڈ، 24 ہزار میں سے 14 ہزار طالب علم کون سے امتحان میں فیل ہو گئے؟

کراچی (پی این آئی) کراچی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری انجینیئرنگ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، نتائج کی تفصیلات کے مطابق 24 ہزار سے زائد طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے تقریباً 14 ہزار طلبہ فیل ہو گئے ہیں ۔۔۔

ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی کے مطابق سالانہ امتحانات میں 24 ہزار 671 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 24 ہزار 253 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ دس ہزار 130 امیدوار تمام 6 پرچوں میں کامیاب ہوئے۔ ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی کے مطابق 3 ہزار 919 نے 5 پرچوں اور تین ہزار 610 بچوں نے 4 پرچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں