نئے آرمی چیف سے ملنا چاہتا ہوں، پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ہوں عمران خان کے آرمی چیف سے متعلق بیان پر اکبر ایس بابر کا طنز،

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے عمران خان کے آرمی چیف سے متعلق بیان پر طنز کر دیا۔اکبر ایس بابر نے اپنے طنزیہ بیان میں کہا کہ نئے آرمی چیف سے ملنا چاہتا ہوں، پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ہوں۔اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ اگلے آرمی چیف کو نامزد کرنا چاہتا ہوں۔اپنے بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رہی سہی جو کسر تھی وہ نکالنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خدارا! دوبارہ وزیراعظم بننا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے، ملک کی بہتری کیلیے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو کیا کریں؟ ایسا لگتا ہے آرمی چیف اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close