ن لیگ کو پورے پنجاب سے امیدوار نہیں ملیں گے بڑا دعویٰ کر دیا گیا

رولپنڈی(آئی این پی)سابق صوبائی وزیر جیل خانی جات و ممبر صوبائی اسمبلی فیاض السن چوہان نے کہا کہ اس الیکشن میں ن لیگ کے ہر نمایندے کی ضمانت ضبط ہوگی,ن لیگ کو راولپنڈی سمیت پورے پنجاب سے نمائندے نہیں ملیں گے ,تیس اپریل کو دو تہائی سے عمران خان جیتیں گے۔ انھوں نے گزشتہ روزجیل بھرو تحریک سے رہائی پانے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حاجی چوک صادق آباد میں واقع پبلک سیکرٹریٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ,

فیاض الحسن چوہان کاکہناتھا کہ جب جیل بھروتحریک ے تحت جب مجھے گرفتار کیا گیا تو راست میں میری منت سماجت کی گئی کہ آئیں اور یہاں سے اتر جائیں , میں نے کہا ک جمہوریت کی بقا اور اپنے قائد کیلئے ہر قربانی دینے کوتیار یوں ۔میں عمران خان کے حکم پر جیل گیا۔ رانا ثنا اللہ اور امپورٹڈ حکومت نے ہماری جرات اور لیڈرشپ کو ضائع کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ لیکن ہماری تحریک کو ناکام بنانے کے لئیے اپنے طرف سے خبر چلا دی گء کہ مندرہ کیقریب فیاض الحسن چوہان کو چھوڑ دیا گیا جب کہ دوسری جانب ہم 5 گھنٹے اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔ پھر رانا ثنا اللہ کا پیغام آیا کہ انھی جیل بھیج دیا جائے۔ عمران خان کے سپاہی اور فیاض الحسن چوہان نے ہمیشہ 44 سالہ سیاست میں اپنی جرات اور بہادری کے ساتھ بہترین کارکرگی کی بنا پر سینے پر میڈیل سجائے, ہم سیاسی اسیر تھے ہمیں چھ بائی آٹھ دہشت گردوں والے ڈیتھ سیل منتقل کیا گیا ابھی سوئے ہی تھیکہ دس منٹ بعد اٹھا کر ہمیں شاہ پور جیل روانہ کیا, ہم ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں یہ پیپلز پارٹی کا بلاوجہ بھٹو یا بیگم صفدر نہیں کہ ہمت ہار جاتے,ہم سیاسی قیدی کے طر پر نہیں دہشت گردکے طور پرلے جائے گئے کمرے میں ہی واش روم تھابدترین حالات میں بھی اپنے موقف پر ڈٹے رہے, بی بی کی شہادت کے موقع پر اسی ن لیگ نے اپنے کارکنان کو حکم دیاتھا کہ ق لیگ کے دفاتر جلا دو۔ پٹریاں اکھاڑ دو ۔شہباز شریف دماغی مریض ہے جس نے فون کرکے کارکنان کو ہدایت کی تھی کہ ق لیگ کے دفتر کاجلا گھیرا کرو میرا دفتر بھی جلایا گیا,

بیگم صفدرآپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ اپ کو کافی میکر ,اون , ٹھنڈی اور گرم مشین,ملی ہوئی تھی ۔آپ کیئییوی وی آئی پی واش روم بنایا گیا تھا لیکن ہم نے ڈیتھ سیل میں جیل کاٹی, لیکن ہمت نہیں ہارے, ہم نے سختی سے کہا تھا کہ ہم ملک اور عمران خان کے ساتھ وفا نبھاںے والے ہیں, کسی نے ہمرای گرفتاری کے بعد رہائی کے لئیے کسی کی منت سماجت نہین کرنی ۔پندرہ پندرہ گھنٹے قید تنہائی میں رکھا گیا, ایک سیل میں چار چار بندوں کو قید کیا گیا تھا , آج کی پریس کانفرنس کا مقصد ان کا چہرہ بے نقاب کرنا ہے , عالمی سطح پر بھی ان کی نکمی حکموت کا چہرہ بے نقاب ہونا چاہیے, میں جیل کے ملازمیں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جو ہمیں عزت سے لے کر جانا چاہتے تھے,لیکن موجودہ حکومت کے سامنے بے بس تھے, جو نیا آئی جی جیل خانہ جات آیا وہ فون کرکے پوچھتارہا کہ انھیں کوئی سہولت تو نہیں دی گئی,جھوٹوں کے صدر بیگیم صفدر اور نواز شریف کی طرح نہیں ۔ عمران خان نیپہلے گیارہ سے بارہ ہزار کی لیڈ سے ن لیگ کو ہرایا تھا اس بار ن لیگ کے ہر نمایندے کی ضمانت ضبط ہوگی,ن لیگ کو راولپنڈی سمیت پورے پنجاب سے نمائندے نہیں ملیں گے ,تیس اپریل کو دو تہائی سے عمران خان جیتیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close