کراچی میں پی ٹی آئی کو ایک اور نشست مل گئی

کراچی(آئی این پی)سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف مزید ایک اور نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ضلع شرقی صفورا ٹان یو سی 8 کی نشست تحریک انصاف نے اپنے نام کر لی، یو سی 8 کے حوالے سے اسلام آباد الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں صوبائی الیکشن کمیشن، پیپلز پارٹی کی ملی بھگت سے نتائج تبدیل کیے گئے،

کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر سرکار کی مدد سے کھلی ڈکیتی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مزید نشستوں پر نتائج کی درستگی کیلئے درخواست دائر کی ہوئی ہے، انشا اللہ پیپلز پارٹی کی جانب سے کی گئی دھاندلی جلد سب کے سامنے بے نقاب ہو گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close