پی ٹی آئی نے چئیرمین نیب کی تعیناتی کا متنازعہ قرار دیدیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کے تقرر کو متنازعہ قرار دے دیا۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا “چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازعہ ہے۔

عدالت تحریک انصاف کے ممبران کے استعفوں کا نوٹیفکیشن معطل کر چکی ہے اور تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے، اس پس منظر میں نئے چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا۔”واضح رہے کہ حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب مقرر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close