رنگ روڈ اسکینڈل، زلفی بخاری، غلام سرور اور توقیر شاہ کو پھر بڑا جھٹکا دینے کی تیاریاں

لاہور(پی این آئی) اینٹی کرپشن پنجاب نے ذُلفی بخاری، توقیرشاہ اورغلام سرور کیخلاف دوبارہ انکوائری شروع کردی ہے، پی ٹی آئی رہنماوں کو آئندہ چند روز میں تفتیش کیلئے طلب کیا جائے گا۔ ہم نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے ذُلفی بخاری، توقیرشاہ اورغلام سرور کیخلاف دوبارہ انکوائری شروع کر دی۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کو آئندہ چند روز میں تفتیش کیلئے طلب کیا جائےگا، رنگ روڈ پراجیکٹ پرحکومتی منظوری کے بغیر 2 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل کی ازسرنو تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جو بھی افسر یا سیاسی افراد ملوث پائے گئے تو ان کیخلاف تحقیقات ہوں گی۔ مزید برآں دنیا نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کیخلاف بند کی جانے والی انکوائریاں دوبارہ اوپن کردی ہیں، عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے خلاف ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں میں فرنٹ مین کے ذریعے رشوت اور ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز وی دیگر سرکاری افسران کے تقررو تبادلوں میں بھی بھاری رشوت وصولی کا الزام کے تحت انکوائریاں چل رہی تھیں۔یہ انکوائریاں چودھری پرویزالٰہی کی وزارت کے دوران بند کردی گئی تھیں۔ لیکن اب اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف بند انکوائریاں دوبارہ کھول دی ہیں۔ اسی طرح اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کیخلاف بھی درج مقدمہ کی تفتیش کا عمل تیز کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے فرح خان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا، فرح خان نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے فرح خان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ایف آئی آراینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کی گئی۔ فرح خان نے2021 میں اپنی کمپنی رجسٹرڈ کرائی، اپنی کمپنی کیلئے 60 کروڑ کی اراضی 6 کروڑ میں الاٹ کرائی۔ فرح خان نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close