لاہور(پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈبل گیم کھیلنے والے 3 رہنماؤں کا عمران خان کو پتہ لگ گیا ہے، الیکشن نہ ہوئے تو عمران خان پہیہ جام کی کال دے گا، دس پندرہ دن الیکشن آگے پیچھے ہوجائیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نہ ہوئے تو عمران خان پہیہ جام کی کال دے گا، ڈبل گیم کھیلنے والے تین رہنماؤں کا عمران خان کو پتہ لگ گیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کے حکم پر نواز شریف کو باہر بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی ایک ہی دن عام انتخابات کی کوشش کر رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ایک ہی دن الیکشن کے لئے سب کو اکٹھا بٹھائے، 10،15دن الیکشن آگے پیچھے ہو جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے بتایا ہے ایک اور حملے کا پلان بنا ہوا ہے، عمران خان آگے جاکر بھی پیچھے آجاتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میں فرائی پین نہیں دیگوں کی سیاست کرتا ہوں۔ ریاست بچانا پاک فوج کا کام ہے۔ اسی طرح سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر نے تو انتخابات کی 30 اپریل کی تاریخ دے دی تاہم پی ڈی ایم کی مشاورت کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا، دیکھنا یہ ہے کہ اب 30 اپریل کو الیکشن ہوتے ہیں یا ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا ہے پھر بھی حکمران سامراج کیغلام بنے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ میں پاکستان کا کیس ایجنڈے پر نہیں ہے، سیاستدان وڈیو آڈیو میں پھنسے ہوئے ہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ 90 روزہ نگران وزیراعلیٰ 9 سالہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، بجلی پر ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج لگا دیا ہے، غریب حاجیوں کیلئے بھی خزانہ خالی ہے اب ڈالر والے حج کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں