ایک جج کو پیسے دیے گئے وہ پیسے جج کے بیٹے نے وصول کیے محمد خان بھٹی کا اعترافی بیانات پر مبنی ویڈیو، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الہی کے دست راست محمد خان بھٹی پرویز الہی اور مونس الہی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔محمد خان نے اپنے اعترافی بیانات پر مبنی وڈیو ریکارڈ کروا دی ہوئی ہے اس ویڈیو میں ایک جج کا ذکر ہے جن کو پیسے دیے گئے وہ پیسے جج کے بیٹے نے وصول کیے۔دوسری جانب خبر رساں ادارے  آن لائن کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے

پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری پنجاب محمد خان بھٹی نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف اپنا اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔محمد خان بھٹی نے سی آر پی سی کے سیکشن 164 کے تحت اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ انہوں نے زیرالتواء مقدمات ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے کے پاس اس کا آڈیو ویڈیو کی

صورت میں ریکارڈ بھی موجود ہے۔یہ معلومات فرائیڈے ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں جاری کی ہیں۔واضح رہے کہ محمد خان بھٹی کو ایران جانے کی کوشش میں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب بلوچستان سے گرفتار ہونیوالے سابقہ پرنسپل سیکرٹری پنجاب محمد خان بھٹی کا کوئٹہ میں 8 مارچ تک ریمانڈ منظورکر لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی کو 8 مارچ تک بلوچستان پولیس کے حوالے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ہونے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب راہداری ریمانڈ کی درخواست دے گا۔متعلقہ جج سے راہداری ریمانڈ حاصل کر کے محمد خان بھٹی کو پنجاب لایا جائے گا اور اس ضمن میں چار رکنی ٹیم ان کو کوئٹہ سے پنجاب لانے کے لئے روانہ ہو گئی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں