پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو رہا کر دیا گیا، کون کون شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اٹک جیل سے اور راجن پور کی جیل سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے نظر بند 83 کارکنان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صداقت عباسی، اعجاز خان جازی، لطافت عباسی بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے نظر بند تمام رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

راجن پور میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر نظر بند پی ٹی آئی رہنما کے اسد عمر سمیت 83 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا۔ دوسری جانب زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان کو شاہ پور جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شاہ پور جیل حکام کو گزشتہ روز تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کو رہا کرنے کے احکامات موصول ہوئے تھے۔ اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان اور دیگر 4 رہنماؤں کو رہا کیا گیا ہے۔ رہا ہونے والے رہنماؤں میں صداقت عباسی، اعجاز خان جازی، لطافت عباسی اور چوہدری ساجد شامل ہیں۔ پولیس نے ان رہنماؤں کو ڈسٹرکٹ شاہ پور جیل سے رہا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close