سپریم کورٹ میں کتنے ہزار مقدمات زیر التواء، تفصیلات جاری کر دی گئیں

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیرالتوا مقدمات کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دی ہیں۔سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق 3 مارچ 2023 تک زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار 481 ہے، مجموعی طور پر متفرق درخواستوں کی تعداد 3958 ہے۔

رجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف 400 اپیلیں زیر التوا ہیں، انسانی حقوق کے مقدمات میں 17 متفرق درخواستیں زیر التوا ہیں۔اعلامیہ کے مطابق جسٹس فائز عیسی کے بینچز تشکیل دینے کے فیصلے میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 56 ہزار سے زائد لکھی گئی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close