لیگی ورکرز کنونشن کے داخلی دروازے پر گولی لگنے سے کارکن زخمی ہو گیا

گوجرانوالا (آئی این پی)گوجرانوالا میں مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن کے جلسہ گاہ کے داخلی دروازے پر لیگی کارکن گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق احسن نامی نوجوان کو سر میں گولی لگی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ پتنگ بازی کے دوران ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ جلسہ گاہ کے وی آئی پی گیٹ کے باہر سے مشتبہ نوجوان کو حراست میں لے لیا، زیر حراست نوجوان جلسہ گاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔خیال رہے کہ گوجرانوالا میں مسلم لیگ (ن) کا ورکرز کنونشن تھا جس سے مریم نواز نے خطاب کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close