صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان، اتحادی قائدین کے اجلاس میں قانونی ماہرین سے رائے لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور انتخابات کیلیے صدر کی جانب سے تاریخ کے اعلان پر مشاورت کی گئی۔ قانونی ماہرین سے رائے لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعظم ہائوس میں شہباز شریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماں کی ملاقات کے دوران میاں نواز شریف سے بذریعہ ٹیلی فون مشاورت بھی کی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومت صوبائی عام انتخابات کے معاملے پر سوچ بچار کے بعد جلد دو ٹوک موقف دے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close