عمران خان پر قاتلانہ حملے کا ایک اور منصوبہ تیار، فواد چوہدری نے بھی بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آ گیا، اس کی تحقیقات کی جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی سامنے آ چکی ہے، اس اہم معاملے پر تحقیقات کی جائیں اور عمران خان کی سیکیورٹی کو جامع بنایا جائے۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو سنائپر یا خود کش حملے میں نشانہ بنانے کی سازش ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف پر پہلے ہونے والے قاتلانہ حملے کا تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ عمران خان کو سیکیورٹی کے حوالے سے تنہا کیا جارہاہے ، ان کو اسلام آباد کچہری بلا کر بم سے اُڑانے کا منصوبہ بنایا جارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کچہری میں ایک نہیں کئی قتل ہوئے ، مگر قاتل کا پتہ نہیں چلتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close