عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردِعمل بھی آگیا

واشنگٹن (پی این آئی) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اندورنی معاملہ ہے،پاکستان میں جمہوری،آئینی اور قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ سوال پاکستانی عوام کیلئے ہے امریکہ کیلئے نہیں۔انکا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی اہمیت کو دنیا میں اجاگر کرتے رہتے ہیں۔ انٹرنیٹ تک رسائی دنیا کی جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہے،افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر پاکستان سے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے روس کو ایک سادہ پیغام پہنچایا ہے،یہ وہی وژن ہے جو پہلے بھی پائیدار امن کیلئے پیش کیا گیا،یوکرین کے بغیر یوکرین کے بارے میں کسی سے بات نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوری اداروں اور جمہوری عمل کے ساتھ ہے۔پاکستان میں آئندہ انتخابات میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیتنے کے امکانات سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ پاکستانی عوام کے لیے سوالات ہیں امریکہ کے لیے نہیں۔ امریکہ کسی ایک امیدوار یا ایک شخصیت کو دوسری سیاسی جماعت پر ترجیح نہیں دیتا۔ہم جمہوری اداروں اور جمہوری عمل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے نیڈ پرائس نے مضبوط تجارتی تعلقات کو ماضی کے مقابلے میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات ماضی کی نسبت زیادہ اہم ہیں کیونکہ وہ تباہ کن سیلاب کے اثرات سے نکل رہا ہے،امریکہ کاروباری اداروں کو نئی منڈیوں تک رسائی کے لیے سرمایہ کاری کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close