نیب نے فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

اسلام آباد (پی این آئی )قومی احتساب بیورو (نیب) نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منی لانڈرنگ کیس میں حاصل کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق نیب ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پر فرح گوگی کے وارنٹ حاصل کیے گئے جب کہ ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کےناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپےکے بینک اکاؤنٹس کاانکشاف ہوا ہے جس کے بعد فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close