فواد چوہدری نے مبینہ آڈیو لیک کی تردید کردی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مبینہ آڈیو لیک کی تردید کردی۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے اس آڈیو کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ میری چیف جسٹس لاہور سے کبھی ملاقات ہوئی نہ ہی انہیں جسٹس مظاہر کی مدد کا کہا۔قبل ازیں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی

مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔آڈیو میں فواد چوہدری اپنے بھائی سے دو ججوں میں رابطہ کرانے کی بات کررہے ہیں۔ فواد چوہدری کہہ رہے ہیں ، اْن کو ذرا مل لیں، اْن سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے، آپ بتائیں کیا کریں؟ فواد چوہدری نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے کہا کہ میری ذاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228 لگوائیں تاکہ اِن پر پریشر تو آئے۔فیصل چوہدری بولے کہ میں صبح کرلیتا ہوں جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ صبح اْن

سے پوچھ کر مجھے بتانا۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنے متعلق آڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے، اس آڈیو کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو جسٹس مظاہر کی مدد کا بھی کبھی نہیں کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close