لاہور(پی این آئی)پاکستان کی شہریت چھوڑ کر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک خصوصاً یورپی ممالک کی شہریت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھنے لگی۔دستاویزات کے مطابق 2015 سے لے کر اب تک 25ہزار 240پاکستانیوں نے اپنی شہریت ترک کی ہے۔شہریت ترک کرنے والوں میں 670 انجینئرز اور 350 ڈاکٹروں نے شہریت ترک کی جبکہ 330 تاجر بھی شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں میں 50 فیصد سے زائد نے 3 یورپین ممالک کی شہریت حاصل کی۔اس عرصے کے دوران 8 ہزار 600 پاکستانیوں نے جرمنی کی شہریت اختیار کی
، 2 ہزار 781 شہری اسپین جبکہ 2 ہزار 268 افراد ناروے کی شہریت حاصل کرچکے ہیں۔دستاویزات کے مطابق 8 سال کے دوران 1290 افراد نے برطانیہ جبکہ 158 افراد پاکستان کی شہریت چھوڑ کرامریکن شہری بن گئے، 2 ہزار 781 شہری اسپین کی شہریت اختیار کرچکے۔حیران کن طور پر 3 ہزار 700 افراد نے بھارت کے شہریت اختیار کی جبکہ ایک ہزار 716 پاکستانیوں نے چینی شہریت بھی حاصل کی۔دستاویزات کے مطابق پچھلے سال 2 ہزار 878 پاکستانیوں نے جبکہ 2200 سے زائد پاکستانیوں نے 2021 میں شہریت ترک کی۔ 2144 افراد نے 2020 میں شہریت ترک کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں