عمران خان کو نااہل یا گرفتار کیا گیا تو ۔۔۔ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

سیالکوٹ (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے عمران خان کو نااہل کرنے یا انہیں جیل بھیجنے سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی نہیں آئے گی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ جیو نیوز کے پروگرام میں میزبان حامد میر کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان نہ گرفتاری سے ڈرتے ہیں اور نہ انہیں نااہلی کا خوف ہے۔ عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں سمیت جب بھی عام انتخابات ہوئے پی ٹی آئی اکثریت حاصل کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close