وزیراعظم کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ کا اجلاس، گریڈ 21 سے 22 میں کس کس کو ترقی دے دی گئی؟

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں متعدد افسران کی ترقی کی منظوری دیدی گئی‘گریڈ 21 سے 22 ویں میں ترقی پانے والوں میں فارن سروس کے 6 افسران احمد حسین ڈایو‘ امتیاز قاضی‘ سجاد قاضی‘ محمد حسن اور ظہور احمد ‘سیکرٹریٹ گروپ کی ثمینہ حسن شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف سروس گروپس کے متعدد افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔فارن سروس کے 6 افسران میں احمد حسین ڈایو، امتیاز قاضی، سجاد قاضی، محمد حسن اور ظہور احمد شامل ہیں جبکہ سیکرٹریٹ گروپ کی ثمینہ حسن بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close