زر مبادلہ ذخائر 3 بلین ڈالر، حکومت کا کھیل ختم اور پیسا ہضم، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

راولپنڈی (آئی این پی)سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل حکومت نے پانچ روپے پیٹرول سستا کیا آج ڈالرتین سو روپے تک پہنچا دیا‘جب ریزرو 3 بلین ڈالر رہ جائیں تو حکومت کا کھیل ختم اور پیسا ہضم ہوجاتا ہے‘آئی ایم ایف نے ابھی مزید بجلی گیس اور ایل پی جی کے ریٹس بڑھا کر پاکستان کوغریب کیلئے ڈیتھ زون بنانا ہے۔ ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان اور شرح سود میں اضافے پر سیاسی رہنما عوام کی حمایت میں سامنے آگئے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شرح سود 20 فیصد کردی گئی، کل حکومت نے5 روپے پیٹرول سستا کیا آج ڈالر300 روپے تک پہنچادیا۔موجودہ حکومت نے پاکستان کوغریب کیلیے موت کا کنواں بنا دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے مزید لکھا کہ جب ریزرو 3 بلین ڈالر رہ جائیں تو حکومت کا کھیل ختم اور پیسا ہضم ہوجاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ابھی مزید بجلی گیس اور ایل پی جی کیریٹس بڑھا کر پاکستان کوغریب کے لیے ڈیتھ زون بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close