مریم نواز نے آئی ایم ایف کے سخت رویے کی ذمہ داری کس پر عائد کر دی؟

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کی سینئرنائب صدرمریم نواز نے اتحادی حکومت پر تنقید کرنے پر عوام خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ‘ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کہتی ہیں کہ تمہاری بے رحمانہ لوٹ مار اور نااہلی سے پیداصورت حال کو بہتر کررہے ہیں، آئی ایم ایف سے تمہاری ظالمانہ ڈیل اور پھر خلاف ورزی سے یہ صورت حال پیدا ہوئی‘عمران خان ان کا شکریہ ادا کرنانہ بھولنا جنہوں نے تمہیں چار سال تک مسلط کئے رکھا ‘عدلیہ میں ان کی باقیات کا بھی شکریہ اد اکرو جن پر تم تکیہ کئے بیٹھے ہو،لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

جمعرات کو عمران خان کی حکومت مخالف ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ تمہاری بے رحمانہ لوٹ مار اور نااہلی سے پیداہونے والی صورت حال کو بہتر کررہے ہیں، آئی ایم ایف سے تمہاری ظالمانہ ڈیل اور پھر خلاف ورزی سے یہ صورت حال پیدا ہوئی۔انہوں نیعمران خان سے کہاکہ ان کا شکریہ ادا کرنانہ بھولنا جنہوں نے انہیں چار سال تک مسلط کئے رکھا ،عدلیہ میں ان کی باقیات کا بھی شکریہ اد اکرو جن پر تم تکیہ کئے بیٹھے ہو،لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close