صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کروانے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس ازخود نوٹس کیس کے فیصلے سے متعلق غور کیا گیا۔

 

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کروائے جائیں گے، اجلاس کے دوران دونوں صوبے میں الیکشن کی تاریخوں پر غور کیا گیا ، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابی شیڈول 54دن پر محیط ہوگا جبکہ رمضان اور عید کو بھی مد نظر رکھا جائے گا ، الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے تمام فریقین سے بھی مشاورت کی جائیگی، اس حوالے سے صدر یا گورنر کی جانب سے اگر کوئی اجلاس طلب کیا گیا تو الیکشن کمیشن اس میں بھی شرکت کرے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں