اسلام آباد (پی این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ گئی ہے، فضل الرحمان کافرنٹ مین گورنر خیبرپختونخوا اپنے صوبے کی سیاست سے متعلق صدر کے پاس کیاپیغام لایاوه جلدٹویٹ کروں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ3ججوں کانہیں ساری سپریم کورٹ اورپاکستان کی عزت وقار کا مسئلہ ہے جسے سارے جمہوریت دشمن ڈاکو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔ جن2قابل احترام ججوں نےکیس سناہی نہیں اُنکو فیصلے میں کیسے دھکیلا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر سب جج متفق ہیں کہ90دن میں الیکشن ہوں گے اور الیکشن کمیشن اس کو یقینی بنائےگا، نگران حکومت90دن کے لیے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں