میں تو پہلے ہی کہہ رہا تھا یہ چور ۔۔۔۔۔ شیخ رشید نے کس بات کا کریڈٹ لے لیا؟

راولپنڈی (آئی این پی ) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں تو پہلے ہی کہہ رہا تھا یہ چور ڈالر کو 300 روپے پر لے کر جائیں گے۔ روپے کے قدر میں کمی اور ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اکانومسٹ ہیں نہ ہی لا ایکسپرٹ ہیں، پورٹس پر 10 ہزار کنٹینرز کھڑے ہیں، کوئی ان کو بچانے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، اگر حالات زیادہ بگڑ گئے تو ملک کو کون سنبھالے گا؟، طاقت عوام سے ٹکرائے گی تو پاش پاش ہو جائے گی۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری، شہباز شریف، نوازشریف کے اکانٹس اور پیسے باہر ہیں، ان کے غیر ملکی اکانٹس اور غیر ملکی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close