کراچی میں پانی کی فراہمی معطل مسئلہ کب تک حل ہونے کا وعدہ کر لیا گیا؟

کراچی (پی این آئی) پینے کا پانی سپلائی کرنے والے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے 72 انچ قطر کی دو لائنیں متاثر ہوگئی ہیں جس کے باعث کراچی شہر میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ واٹر بورڈ حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائنوں کا معائنہ کیا اور متاثرہ لائنوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے۔ چیف انجینئر واٹر بورڈ کے مطابق متاثرہ لائن نمبر ایک پی آر آر سی کا مرمتی کام اگلے چار روز اور لائن نمبر پانچ کا مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ لائنوں کے متاثر ہونے کی وجہ سے کم پمپس چل رہے ہیں تاہم کراچی کو پانی کی فراہمی متبادل پمپس سے شروع کردی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close