کراچی میں کے الیکٹرک نے صارفین پر بجلی بم گرا دیا، تفصیلات جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) کے الیکٹرک نے صارفین پر مہنگائی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کر دی ہے۔ اس حوالے سے کیے گئے اعلان کے مطابق کے الیکٹرک کے بجلی کے ریٹ 2 طرح سے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک طرف کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کے اطلاق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی اوسطاً 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی۔

اس فارمولے کے مطابق کے الیکٹرک کے 100 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 1روپے 4 پیسے، جبکہ 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی۔ کے الیکٹرک کے عارضی رہائشی صارفین اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی۔ دوسرے فارمولے کے تحت کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر بھی بجلی کے ریٹ 1 روپے 55 پیسے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت کے الیکٹرک کے صارفین کے جولائی 2022ء سے ستمبر 2022ء تک اور مارچ 2023ء سے مئی 2023ء تک سہ ماہی ریٹ بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک کے 100 یونٹس والے صارفین اور صنعتی صارفین کے لیے سہ ماہی ٹیرف میں بھی 1 روپے 55 پیسے کا اضافہ ہو گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close