اہم سفارتی شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اہم سفارتی شخصیت اور افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے، محمد صادق نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے مستعفی ہونے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔ ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے بطور نمائندہ خصوصی پاکستان تقریباً 3 سال خدمات انجام دیں۔ اب میں نے حکومت سے درخواست کی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ میں خاندان، ذاتی مطالعہ، زراعت اور دیگر ذاتی کاموں پر توجہ مرکوز کروں۔

محمد صادق نے کہا کہ بطور خصوصی نمائندے مکمل حمایت کرنے پر وہ وزیراعظم اور تمام دیگر اسٹیک ہولڈرز کے شکر گزار ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close