عدالت کے احاطے میں باوردی ایس ایچ اوپر حملہ، کیسے جان بچائی؟

نوشہرو فیروز(آئی این پی)احاطہ عدالت میں باوردی ایس ایچ اوپر حملہ، تشدد، پولیس نے کمرہ عدالت میں گھس کر جان بچائی، خبر موجب خاتون قوم پرست رہنما سندھو نواز گھانگرو، حمزعلی چانڈیو اور دیگر پر کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں احتجاجی کیمپ لگانے پر ایس ایچ او کنڈیارو پولیس تھانہ قربان کلوڑ کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات کے تحت داخل مقدمہ نمبر 47 سال 2023 کی حاضری پر کنڈیارو کی عدالت میں پہنچنے والے ایس ایچ او قربان کلوڑ پر قوم پرست اور سماجی تنظیموں نے احاطہ عدالت میں حملہ کردیا

ان پر تشدد کیساتھ تماچے مارے اور پتھر بھی برسائے گئے اس موقع پر انہوں نے کمرہ عدالت میں گھس کر اپنی جان بچائی، پولیس اور عدالتی عملہ چپ چاپ ایس ایچ او پر تشدد کے واقعے کو دیکھتا رہا، کنڈیارو کی عدالت نے مقدمہ میں نامزد قوم پرست رہنما سندھو نواز گھانگرو، حمز علی چانڈیو اور دیگر کی 10 ہزار زر ضمانت کے عیوض ضمانت منظور کرلی ہے، دریں اثناء پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت داخل مقدمہ پر ملزمان کو انسداد دہشت گردی نوشہرو فیروز کی عدالت میں پیش کیا تو جج نے دہشت گردی کا قلم ختم کرتے ہوئے مقدمہ سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھیج دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close