الیکشن کمیشن نے نگران حکومت خیبرپختونخوا کو کس گریڈ تک ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت دے دی؟

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازات دے دی،الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خبیرپختوانخوا کی نگران حکومت گریڈ 16تک پوسٹنگ اینڈ ٹرانسفر کر سکتی ہے، نگراں حکومت نے پوسٹنگ ٹرانسفر سے متعلق اجازات مانگی تھی،

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے صوبائی نگران حکومت کو آگاہ کر دیا ہے،واضح رہے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90روز کے اندر انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا کو ٹرانسفر پوسٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close