40 ہزار نوجوانوں کو نجی اور سرکاری اداروں میں انٹرن شپ، اور 25 ہزار ماہانہ وظیفہ

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 40ہزار نوجوانوں کو نجی اور سرکاری اداروں میں انٹرن شپ کے مواقع دئیے جائیں گے ،ہر نوجوان کو 25ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا،انجینئرزاور دیگر تکنیکی علوم رکھنے والے طلبا کے پاس مارکیٹ کے سکلز کی کمی ہے، یہ انٹرن شپ پروگرام انہیں مطلوبہ فنی مہارت فراہم کرنے کا زریعہ ہوںگے،پاکستان کی آبادی کا دو تہائی نوجوانوں پر مشتمل ہے، بے روزگاری کی بڑی وجہ برسوں کا نظام تعلیم ہے جسے ہم مارکیٹ کی ضروریات کے ساتھ منسلک نہیں کر سکے۔

بدھ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت پرائم منسٹر بااختیار نوجوان انٹرن شپ پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ 40ہزار نوجوانوں کو نجی اور سرکاری اداروں میں انٹرنشپ کے مواقع دئیے جائیں گے ،ہر نوجوان کو 25ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ کے ذریعہ نوجوان پیشہ وارانہ تجربات اور مارکیٹ سکلز حاصل کر پائیں گے،ترقیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کو چھ ماہ سے ایک سال کی انٹرن شپ دی جائی گی،تعلیم یافتہ نوجوان متعلقہ شعبوں میں عملی تجربہ حاصل کر کے روزگار کے بہتر مواقعوں سے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا دو تہائی نوجوانوں پر مشتمل ہے، بے روزگاری کی بڑی وجہ برسوں کا نظام تعلیم ہے جسے ہم مارکیٹ کی ضروریات کے ساتھ منسلک نہیں کر سکے ،حکومت نے سخت مالی بحران کے باوجود نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے پروگرام شروع کیا ،نجی و سرکاری اداروں کو گریجوئیٹس ورک فورس دستیاب ہوگا ۔احسن اقبال نے کہا کہ انجینئرزاور دیگر تکنیکی علوم رکھنے والے طلبا کے پاس مارکیٹ کے سکلز کی کمی ہے، یہ انٹرن شپ پروگرام انہیں مطلوبہ فنی مہارت فراہم کرنے کا زریعہ ہوںگے،ادارے یقینی بنائیں کہ ان انٹرنیز کو تربیت فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں