عمران خان کی امریکی وفد سے ملاقات، مستقبل میں اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے امریکی وفد سے ملاقات میں امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق امریکی وفد نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، امریکی وفد میں کیلی فورنیا پارلیمنٹ کے ممبر کرس ہولڈن، ممبر پارلیمینٹ وینڈی کیری لو، ممبر پارلیمنٹ مائیک گپسن، اور ممبر پارلیمنٹ ریزایلوئس شامل تھے،

عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر آصف محمود سمیت 4پاکستانی نژاد امریکن شہری بھی شامل تھے، وفد سے مختصر ملاقات کے بعد عمران خان نے امریکی ممبر پارلیمنٹ سے الگ ملاقات بھی کی، الگ ہونے والی ملاقات کے وقت ڈاکٹر آصف محمود بھی موجود تھے، ملاقات میں عمران خان نے مستقبل میں امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close