پیپلزپارٹی نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی

لاہور(پی این آئی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں انتخابات کی تیاری کا حکم دے دیا ہے ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹونے لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ کاتفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی اس پر کوئی تبصرہ کیا جاسکتا ہے تاہم پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی اراکین فوری طور پر انتخابات کی تیاری شرو ع کریں ، صوبے بھر سے پوٹینشل امیدواروں کو سامنے لایا جائے ، انتخابات 3ماہ بعد ہوں یا اس کے بعد پیپلزپارٹی ہروقت تیار ہے ۔ بلاول بھٹو کی جانب سے پنجاب میں امیدواروں سے متعلق پیپر ورک مکمل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close