زمان پارک میں کیا ہورہا ہے؟ لاہور سے بڑی خبر آگئی

لاہو ر(پی این آئی) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر پولیس نے سکیورٹی بیریئرز دوبارہ لگا دیئے۔

منگل کے روز پولیس نے عمران خان کی اسلام آباد راوانگی کے بعد زمان پارک لاہور سے تمام سکیورٹی بیریئرز ہٹا دیئے تھے۔تاہم انکی واپسی کے بعد دوبارہ زمان پارک میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے ارد گرد آہنی شیلڈز بھی نصب کر دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close