الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کی نگران حکومت سے پابندی ہٹا لی

پشاور(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کی نگران حکومت سے پابندی ہٹا لی ۔۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں تقرر و تبادلوں پر سے پابندی ہٹا لی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جانب سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ گریڈ 16تک کے سرکاری افسران کی تقرری یا تبادلہ کر سکتی ہے، اس سے قبل نگران حکومت پر تقرری یا تبادلہ کرنے پر مکمل پابندی عائد تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close