الیکشن کی تیاریاں شروع، عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہفتے سے بھرپور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز عوام کے سامنے اپنا لائحہ عمل رکھوں گا، فیصلے کے بعد جیل بھرو تحریک ختم کردی ہے، 90روز میں الیکشن کیلئے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے ٹی وی پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے سامنے سب ایک برابر ہیں، امیر اور غریب ملکوں میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کا فرق ہے، انصاف کا مطلب قانون کے سامنے سب ایک برابر ہیں، جس ملک میں بھی غربت ہے وہاں جنگل کا قانون ہے۔آج اس راستے پر نکل چکے جو پاکستان کو عظیم قوم بنائے گا، سپریم کورٹ نے پاکستان کے آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کی۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ میری زندگی میں بہت کم ہوا ہے، کاش پہلے ہوجاتا تو پاکستان کے یہ حالات نہ ہوتے۔ہمیں پیسے مانگنے پڑتے ہیں، ہم ذلیل ہوتے ہیں، جو قوم اپنی عزت نہیں کرتی اس کی کوئی عزت نہیں کرتا۔ وہ قوم ترقی کرتی ہے جہاں انصاف اور قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔جو بھی امیر ملک سوئٹزرلینڈ میں انصاف 99فیصد ہے۔ میں قوم کو مبارک دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں مافیا بیٹھا ہوا ہے، یہ اپریل سے پاکستان میں قبضہ کرکے بیٹھ گئے ہیں، انہوں نے قانون کی خلاورزیاں کیا۔ یہ عوام کا مینڈیٹ نہیں آکشن کے ذریعے اقتدار میں آتی ہے۔ پیسے دے کر اقتدار میں آئے،سازش سے باہر سے نہیں آئی بلکہ بیرونی قوتوں کو ساتھ ملا کر انہوں نے سازش کی۔پوری کوشش کی کہ عوام اقتدار میں نہ آئے۔ پی ٹی آئی نے سارے ضمنی انتخابات کرائے۔ آئین میں واضح ہے کہ 90روز میں الیکشن کرائے جائیں۔ انہوں نے پوری کوشش کی ، گورنر کو ساتھ ملایا کہ الیکشن نہ ہو۔ سپریم کورٹ کو کہنا چاہتا ہوں کہ قوم عدالت کے ساتھ کھڑی ہے، یہ 99ء نہیں ہے، جب سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا پھر پیسے دیئے۔ سجاد علی شاہ جو ایماندار چیف جسٹس تھا، اس کو ہٹوایا۔وزیرقانون کا بیان شرمناک ہے۔

عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ پانچوں ججز متفق ہیں کہ الیکشن 90روز سے آگے نہیں جاسکتا۔ ن لیگ کی کوشش کیوں کہ یہ انصاف سے بھاگتے ہیں، ان کو کبھی آزاد عدلیہ پسند نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا لیکن ملک میں فضا ء بنی ہوئی ہے کہ شاید 90روز میں الیکشن نہ ہوں۔ شریف اور زرداری مافیا نے اداروں کو اتنا نقصان پہنچایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی اعتماد نہیں کہ الیکشن ہوگا یا نہیں۔پی ٹی آئی اور عوام کی طرف سے یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ زور لگائیں گے کہ کوئی چیز غیرآئینی نہ ہو۔ کوئی ایسا حربہ استعمال نہیں کرنے دیں گے جو 99ء میں کئے گئے تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہفتے سے بھرپور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز عوام کے سامنے اپنا لائحہ عمل رکھوں گا، فیصلے کے بعد جیل بھرو تحریک ختم کردی ہے،90روز میں الیکشن کیلئے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close