الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف ایک اور کیس کی کارروائی شروع کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پارٹی سربراہی سے متعلق کیس 7 مارچ کو جبکہ ن لیگ انٹراپارٹی انتخابات کیس 14 مارچ کو سماعت کیلیے مقرر کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نےعمران خان کی تحریک انصاف کی سربراہی کیخلاف دائر درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ انٹراپارٹی انتخابات کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیا جس پر سماعت 14 مارچ کو ہوگی۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف اور احسن اقبال کو نوٹس جاری کر دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close