اداروں کی تضحیک، مریم نواز کو بلاوا آگیا

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست 6مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کر دی ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے مریم نواز کیخلافتوہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار رانا شاہد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز اپنی جماعت کی سینئیر نائب صدر ہیں اور چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھال چکی ہے،

انہوں نے سرگودھا میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئیاعلی عدلیہ مخالف بیان بازی کی۔مریم نواز نے اپنے خطاب کے ذریعے اعلی عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، ان کی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر ہوئی اور اگلے روز اخبارات میں پرنٹ ہوئی، آئین کے تحت اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ مخالف بیان بازی پر مریم نواز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،

عدالت مریم نواز کو عدالت طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔عدالت نے درخواست پر مزید سماعت کے لیے 6 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کے کیسز کو 6تاریخ کے لیے رکھا ہے، اس کیس کو بھی اسی دن سنیں گے۔ عدالت نے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو اکٹھا کردیا ۔مقامی وکیل نے رانا ثنااللہ ،اعظم نذیر تارڑ ،طلال چوہدری سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں