اٹلی کشتی حادثہ،معروف پاکستانی کھلاڑی بھی مرنے والوں میں شامل

اسلام آباد(پی این آئی)اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستان کی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوگئیں۔اس حوالے سے کوچ غلام عباس نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ اٹلی کشتی حادثے میں قومی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوئیں، شاہدہ رضا پہلے ہاکی کھیلتی تھیں، پھرپاکستان فٹبال ٹیم کاحصہ رہیں۔کوچ غلام عباس کے مطابق فیملی نے تصدیق کی ہے کہ شاہدہ رضا کا انتقال ہوگیا ہے، شاہدہ رضا کا تعلق بلوچستان سے تھا، وہ روزگار کیلئے

بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری جنرل حیدر حسین، چیئرپرسن ویمنز ہاکی ونگ سیدہ شہلا رضا اور جی ایم ویمنز ونگ تنزیلہ عامر چیمہ نے سابق انٹر نیشنل ویمنز ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کے حادثے کے نتیجے میں انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی نے کہا کہ شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علم دار روڈ سے تھا، شاہدہ رضا قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close