پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کب ہوں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں اس وقت سب زیادہ زیر بحث موضوع دو صوبوں پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا ہے کہ ان انتخابات کا اعلان کس نے کرنا ہے؟ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کا فیصلہ آج دن 11 بجے سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 2 سماعتیں کیں۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close