سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کراچی(پی این آئی) سندھ حکومت کی جانب سے سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب سیکریٹریٹ کے گریڈ ایک سے لیکر بائیس گریڈ کے ملازمین کو اب اپنا گھر ملے گا۔

صوبائی حکومت نے 139 ایکرڑ زمین الاٹ کردی ہے ، سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد زمین الاٹ کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق زمین سندھ سول سرونٹس ہائونسگ فائونڈیشن کو الاٹ کی گئی ، زمین دیھ جوریجی ضلع ملیر میں الاٹ کی گئی ہے ، مارکیٹ ریٹ سے 50فیصد کم ریٹ پر الاٹ کی گئی ہے جو کہ سندھ اسمبلی سے پاس ایکٹ 2005 کے تحت الاٹ کی گئی ہے ، سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم کے دور میں ایکٹ پاس کیا گیا ، ملازمین کو تعمیر شدہ گھر ملیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close