میرے اختیار میں ہوتا تو پیٹرول 500 روپے لٹر کردیتا، پیپلزپارٹی رہنما کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) رہنما پیپلزپارٹی مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ اگر پیٹرول 500 روپے لٹر کرنے سے ٹریفک کم نہ ہوتی تو 600 روپے فی لٹر کر دیتا۔

نجی ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملک کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نکالنے کیلئے انوکھی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے اختیار میں ہوتا تو پیٹرول 500 روپے لٹر کردیتا اور دیکھتا کہ ٹریفک کم نہیں ہوئی تو 600 روپے فی لٹر کر دیتا۔مخدوم احمد محمود نے مزید کہا کہ اگر یونٹ 100 روپے ہو جائے تو ہیوی لائٹس کوئی بھی نہیں چلائے گا، ملک کو بچانے کیلئے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کردیتا، ، لیڈر عوام کی بات کو سن کر سیاست کرتے رہے تو ملک نہیں بچے گا، سابق گورنر کی بات سنتے ہی حاضرین سکتے میں آ گئے۔دوسری جانب عوام کیلئے خوشخبری آگئی، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کیلئے بڑی خبر آگئی، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے (یکم مارچ) سے ہوگا۔ وزیر خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے فی لیٹر کمی سے 267 روپے ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close