عمران خان کی پیشی کے دوران 8 اسلحہ بردار افراد کو حراست میں لے لیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر اعظم عمران خان کی عدالت پیشی کے دوران اسلحہ بردار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے کالے لباس میں ملبوس 8 افراد کو اسلحے سمیت حراست میں لیا، تمام افراد سے اسلحہ برآمد کر کے تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 8 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ان افراد سے برآمد اسلحے میں کلاشنکوف اور پستول شامل ہے۔

واضح رہے وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے شدید خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے، ان کے پیشی کے دوران سکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ترین انتظامات کر رکھے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close