جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی کارکنوں نے گرفتاریاں پیش کردیں

ساہیوال(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت ساہیوال میں بھی کارکنوں نے گرفتاریاں پیش کر دیں۔ذرائع کے مطابق ساہیوال میں تحریک انصاف کے 100 سیزائد کارکنوں نے اپنی گرفتاریاں پیش کیں، پولیس نے ضلع بھر سے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سابق ایم پی اے میجر سرور، ایم این اے رائے مرتضی اقبال، چودھری آصف علی ٹکٹ ہولڈر ایم این اے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close