اسلام آباد، جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے پر کن دفعات کے تحت مقدمہ درج؟

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی پیشی کے موقع پرجوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے پرمقدمہ درج کرلیا ہے ، جس میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس سے مسلح افراد کو گرفتارکیا گیا ، جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ پر منصوبے کے تحت حملے کی کوشش کی گئی ،

ایک سیاسی جماعت کے رہنمائوں کی جانب سے ہجوم کو اکسایا گیا اور توڑ پھوڑ کرنے پر آمادہ کیا تاہم پولیس نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو روکا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع میں ملوث25 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کو دیگر صوبوں کی جانب روانہ کردیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close