عمران خان زمان پارک پہنچ گئے، سیکیورٹی کس نے سنبھال لی؟ اہم خبر

لاہور(پی این آئی) تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں ، ان کی رہائشگاہ کی سیکیورٹی پارٹی کارکنان کی جانب سے سنبھال لی گئی ہے۔

عمران خان کے اسلام آباد جانے کے بعد انتظامیہ نے ان کی رہائشگاہ کے باہر سے سیکیورٹی ہٹا لی تھی جس کے بعد تحریک انصا ف کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر ڈیرے ڈال لیے ہیں جبکہ مرکزی گیٹ سے پہلے ٹائر کلرز بھی نصب کردیئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ عمران خان آج توشہ خانہ کیس اور قاتلانہ حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد گئے تھے۔ ان کی 9 مارچ تک عبوری ضمانت منطور کی گئی ہے۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ 3 نومبر 2022 کو وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے بعد سے عمران خان لاہور میں ہی مقیم تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close