پہلا روزہ کب ہوگا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد اب صرف چند دنوں کی دوری پر ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اب ماہ مبارک کا نا صرف بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، بلکہ شعبان کے آغاز کا وقت قریب آنے پر رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں۔

پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر تیس منٹ پر ہو گی۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ جائے گا جس حساب سے رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مارچ کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی طور پر ابر آلود ہو گا ۔پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ بروز بدھ کو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں